*ممکنہ احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 20 سے زائد تعلیمی ادارے پولیس کے حوالے*
وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے 20 سے زائد وفاقی تعلیمی ادارے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے سپرد کر دیے گئے ہیں جہاں پنجاب سمیت دیگر صوبوں سے آنے والی نفری کو ٹھہرایا جائے گا۔ طالبات کے کئی اداروں میں غیر اعلانیہ تعطیلات کر دی گئی ہیں، پولیس کی آمد آج رات متوقع ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے باعث 48 اسکول بیرون اضلاع کی پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او یاسین بلوچ کے مطابق 21 ستمبر کو اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے، پولیس کی آمد پر نیا آرڈر جاری ہوگا۔





