*پنجاب: سرکاری سکولوں کی سکیورٹی کیلئے نیا حکم*
محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں۔
تمام سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گوگل پلے سٹور سے ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سکیورٹی اسٹیٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے رجسٹریشن اور لاگ ان مکمل کریں۔ ایپ پر سکیورٹی اقدامات کی تمام معلومات درست اور مکمل درج کرنا ہوگی، تبدیلی کی صورت میں فوری اپڈیٹ کرنا لازم ہوگا۔ محکمہ کے مطابق 2 روز میں عملدرآمد مکمل کیا جائے گا اور مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔





