عوام کو پیٹرول ریلیف سے محروم رکھنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم

*فیول ریلیف سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم*

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 ہزار میں سے 8500 سے زائد پٹرول پمپس کو ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ وزیر نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی بندش یا امن و امان کی صورتحال میں بھی ایندھن کی ترسیل متاثر نہ ہونے دی جائے، اور ریلیف نہ دینے والے پمپس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔