سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد کر دی گئیں

ایک سال سے زائد عرصے تک منقطع رہنے والے سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کے لیے نئی شرائط عائد کر دی گئیں۔

 

ایک سال تک گیس کنکشن منقطع رہنے کی صورت میں صارفین کو سستی گیس کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔

 

کنکشن کی بحالی کے لیے ایل این جی ٹیرف کی پالیسی کا اطلاق گھریلو سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

 

ری کنکشن فیس کی ادائیگی پر صارفین کے منقطع گیس کنکشن بحال کر دیے جائیں گے تاہم بحالی کے بعد مذکورہ کنکشنز کی بلنگ ایل این جی ٹیرف کے تحت کی جائے گی۔