وفاقی دارالحکومت میں تمام قسم کے شیشہ کیفے مکمل بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نئے رولز بننے تک اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند رہیں گے، شیشہ کیفوں کو پہلے سے دیے گئے این او سیز واپس لینے کا حکم دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے احکامات جاری کر دیے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ نئے رولز بننے تک اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند رہیں گے۔
اسلام آباد میں بغیر این او سی شیشہ کیفوں کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، کیس کا تحریری فیصلہ عدالت بعد میں جاری کرے گی۔






