پاکستان میں سونا مزید ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز اضافے کے بعد آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 3000 روپے اور 10 گرام سونا 2572 روپے سستا ہو گیا ہے۔

 

بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی آج سونے اور چاندی کے نرخ کم ہو گئے ہیں۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہو گئی۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 628 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 43 ہزار 712 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

اس کے علاوہ سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 172 روپے کمی کے بعد 6360 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 148 روپے کمی کے بعد 5452 روپے مقرر کی گئی۔

 

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کی کمی سے 4153 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔