حکومت پنجاب نے صوبے کی تمام 9 ڈویژنز میں طلبہ و طالبات کے لیے ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس کی تقسیم کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ یہ سلسلہ اکتوبر اور نومبر کے دوران مکمل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 15 اکتوبر کو یونیورسٹی آف ساہیوال میں خصوصی تقریب کے دوران ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن کے طلبہ میں اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس تقسیم کریں گی۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ اس تقریب کے بعد آنے والے چند ہفتوں میں پنجاب کی دیگر ڈویژنز میں بھی تقریبات منعقد ہوں گی، جہاں متعلقہ اضلاع کے طلبہ کو اسکیم سے مستفید کیا جائے گا۔
تاہم، فی الحال ہر تقریب میں تقسیم کیے جانے والے لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس کی تعداد سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔





