پی ٹی آئی کے ایک سینئیر رہنما نے سپیکر ایاز صادق سے رابطہ ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوا کہ اس رہنما نے اپنی حیثیت سے ایاز صادق سے رابطہ کیا یا اپنی پارٹی کی طرف سے کوئی پیغام پہنچایا۔
معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کےعلی محمد خان نے ایاز صادق سے رابطہ کیا اور ان سے حالیہ سورتحال پر بات چیت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ علی محمد نے سپیکر ایاز صادق کے ساتھ ملاقات میں زور دیا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ہونا چاہئیں۔ مذاکرات کا تیسرا دور ہونا چاہیے۔ علی محمد کا خیال تھا کہ مذاکرات ہوں گے تو معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کا تیسرا دور ہو تاکہ سیاسی تناؤ میں کمی آسکے۔
علی محمد خان نے کہا کہ تمام سیاسی رہنماؤں کو اسلام آباد میں ہونا چاہیے تاکہ بات چیت کا عمل جاری رہے۔ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی کشیدگی کا حل خون خرابے کے بغیر نکل آئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بار بار حکومت کو مذاکرات کا راستہ فراہم کیا، سردار ایاز صادق لاہور میں ہیں، جب وہ اسلام آباد آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی۔






