*سندھ ہائیکورٹ کا گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس ایک ساتھ وصولی سے روک دیا*
سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکول کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا۔ کلفٹن کے پرائیویٹ اسکول کے خلاف شہری وقار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسکول اپریل سے ہی چھٹیوں کی فیس کے لیے 2 واؤچر ایک ساتھ جاری کرتے ہیں جو قانون کے خلاف ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ چھٹیوں کی فیس کا نوٹس مئی میں جاری کیا جائے اور جون اور جولائی کی فیس کے لیے الگ الگ 30 جون اور 30 جولائی کی تاریخیں دی جائیں۔ یونیفارم اور کتابوں کا معاملہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز اور فریقین مل بیٹھ کر دو ہفتوں میں حل کریں۔






