آج وفاق اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ، محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آ گیا

*محسن نقوی: آج پہلا دن ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں*

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد کہا کہ آج پہلا دن ہے کہ فخر سے کہہ سکتا ہوں وفاق اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں اور اگر ہم ایک پیج پر ہیں تو کوئی ہم سے نہیں جیت سکتا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت میں شہادتیں دینے والوں کے جنازوں میں بھی شرکت نہیں کی جاتی تھی۔ ہماری نیت صاف ہے، اسی فورس کو سپورٹ ملے گی تو نتائج آئیں گے۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں پانچ ڈسٹرکٹ والے پلان کی طرف جانا ہوگا اور پولیس کو با اختیار بنانا ہوگا۔ وفاق اپنا کردار پورا کرے گا۔ پی ٹی آئی کا خیال تھا سڑکیں بلاک کر کے آگ لگائیں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پر امن طریقے سے ہینڈل کیا۔