*شہر میں مرغی، گوشت سرکاری نرخ سے مہنگا بیچا جانے لگا*
شہر کی پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ 446 روپے کے بجائے 455 سے 460 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔
مٹن کا سرکاری ریٹ 1600 روپے ہے، لیکن مارکیٹ میں 2400 سے 2800 روپے، جبکہ بیف 800 روپے کے بجائے 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
فارمی انڈے بھی 259 کے بجائے 265 سے 270 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں، شہریوں کا گرانفروشی پر کارروائی کا مطالبہ۔






