*بلوچستان حکومت کے کفایت شعاری اقدامات نافذ*
حکومت نے ایندھن کی بچت کے لیے سرکاری گاڑیوں کا ایندھن 50 فیصد کم کرنے اور نئی گاڑیوں کی خریداری و غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی۔
سرکاری عشائیوں، سیمینارز پر بھی پابندی ہوگی، تنخواہوں و پنشن کے علاوہ دیگر اخراجات میں 5 فیصد کمی کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق بازار اور مالز رات 9، میرج ہالز 10 اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند ہوں گے، ون ڈش کی سختی سے پابندی ہوگی۔






