*پی ٹی آئی مارچ سے قبل لاہور میں کریک ڈاؤن تیز*
اسلام آباد مارچ کے پیش نظر لاہور پولیس نے کارروائیاں تیز کر دیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 29 افراد کو 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔
پولیس نے 37 متحرک کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا، 4 رہنما 9 مئی مقدمات میں پکڑے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نظر بندیاں 3 ایم پی او کے تحت کی گئی ہیں۔






