*مقدمات کے جلد فیصلے: آئینی عدالت میں 10 منٹ کا رول*
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں سٹاپ واچ لگوا دی۔
ہر وکیل کو دلائل کے لیے صرف 10 منٹ ملیں گے، وقت ختم ہوتے ہی سٹاپ واچ کی بیپ بجنے لگتی ہے۔ چیف جسٹس کے مطابق اس اقدام سے مقدمات کے جلد فیصلوں میں مدد ملے گی۔






