7 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی کیسے ملے گی؟ طریقہ کار سامنے آگیا

*گرین ٹریکٹر اسکیم: 7 لاکھ 50 ہزار سبسڈی کا طریقہ کار*

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چوتھے فیز کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کر دی، پانچویں فیز کے لیے آن لائن پورٹل بھی کھول دیا گیا۔

اسکیم کے لیے 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد کسانوں نے درخواستیں دیں، تصدیق کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار اہل قرار پائے۔ پہلا ٹریکٹر اٹک کے مسعود خان کے نام نکلا۔

چوتھے فیز میں 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز پر 7 لاکھ 50 ہزار، جبکہ پانچویں فیز میں 75 سے 125 ہارس پاور کے 9500 ٹریکٹرز پر 10 لاکھ سبسڈی ملے گی۔ رواں سال 19 ہزار 500 ٹریکٹرز دیے جائیں گے، بجٹ 17.6 ارب مختص۔