سلمان مرزا ایشین گیمز کے اسکواڈ سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان

*ایشین گیمز: فاسٹ بولر سلمان مرزا انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر*

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا جاپان میں ہونے والے 2026 ایشین گیمز سے باہر ہو گئے۔

 

پی سی بی کے مطابق سلمان مرزا بائیں انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں، ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 

ایشین گیمز میں مینز ٹی ٹوئنٹی مقابلے 24 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا کوارٹر فائنل 28 ستمبر کو کھیلے گی۔

 

قومی اسکواڈ کراچی میں جمع ہو گیا ہے جہاں 21 سے 24 ستمبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں کیمپ لگے گا، ٹیم 24 ستمبر کی رات جاپان روانہ ہوگی۔