*پرائیویسی خطرے میں؟ واٹس ایپ کی 5 سیٹنگز فوراً چیک کریں*
واٹس ایپ پر کئی پرائیویسی فیچرز موجود ہیں، لیکن سیٹنگز بند ہونے سے آپ کی ذاتی معلومات دوسروں کو نظر آ سکتی ہیں۔ ان 5 سیٹنگز کو ضرور فعال کریں:
*1. چیٹ لاک:* نجی چیٹس پر پاس ورڈ لگائیں۔ لاک چیٹس الگ فولڈر میں چھپ جاتی ہیں اور فون لاک ہوتے ہی خود بند ہو جاتی ہیں۔ دوسرے شخص کو اطلاع بھی نہیں جاتی۔
*2. پروفائل فوٹو محدود کریں:* سیٹنگز > پرائیویسی میں جا کر طے کریں کہ آپ کی پروفائل تصویر کون دیکھ سکتا ہے – Everyone کے بجائے My Contacts کریں۔
*3. ایپ لاک:* واٹس ایپ کو فنگر پرنٹ یا Face ID سے لاک کریں تاکہ صرف آپ ہی چیٹس کھول سکیں۔
*4. ویو ونس:* نجی تصاویر/ویڈیوز View Once پر بھیجیں، وہ دیکھنے کے بعد غائب ہو جائیں گی اور گیلری میں محفوظ نہیں ہوں گی، اسکرین شاٹ بھی نہیں ہوگا۔
*5. اسٹیٹس پرائیویسی:* طے کریں کہ آپ کا اسٹیٹس کون دیکھے۔ My Contacts کے علاوہ مخصوص لوگوں کو شامل یا خارج کر سکتے ہیں۔






