پی سی بی کا انڈر 19 کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

*پی سی بی کا تاریخی فیصلہ، انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان*

 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات میں پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کے بعد چیئرمین نے کھلاڑیوں کو مدعو کیا اور انفرادی ملاقات کر کے حوصلہ افزائی کی۔

 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹس سے نوجوان کرکٹرز کو بہتر کارکردگی کی ترغیب ملے گی اور ان کا اعتماد بڑھے گا۔

 

کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ملتان میں 2 سال سے جاری ترقیاتی کیمپوں کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، چیئرمین سے ملاقات اور کنٹریکٹس ملنا حوصلہ افزا ہے۔