لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے طلبہ کو جھاڑو لگانے، فرش دھونے اور کچرا اٹھانے سے روکنے کی ہدایت کردی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بچوں سے صفائی کروانے کو تعلیمی اداروں کے بنیادی مقصد کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسکولوں میں صفائی کے لیے مختص عملہ یا متبادل انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکول سربراہان کو صفائی کے انتظامات کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے، جبکہ طلبہ سے صفائی کروانے والے اساتذہ اور اسکول ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔
صفائی سے متعلق پابندی کا نوٹیفکیشن تمام اسکولوں کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔






