*ایران نے امریکا سے جنگ ختم کرنے کی نئی شرائط پیش کر دیں*
ایران کے سیکیورٹی چیف محسن رضائی نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے نئی شرائط سامنے رکھ دیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو میں محسن رضائی نے بتایا کہ ایران نے قطری ثالثوں کے ذریعے شرائط امریکا تک پہنچا دی ہیں۔ تہران اب جنگ کے ابتدائی 40 دنوں سے زیادہ تجربہ رکھتا ہے اور زیادہ طاقتور حملوں سے جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط میں جنگ کا خاتمہ، دونوں ممالک کی خود مختاری کا احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور منجمد اثاثوں کی بحالی شامل ہے۔ اس بار جنگی ہرجانے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا کہ جب تک امریکا اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
محسن رضائی نے یمن میں مداخلت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی میں مدد کر سکتا ہے اور باب المندب بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
دوسری جانب امریکا نے نئی شرائط پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا، تاہم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔






