تہران: آبنائے ہرمز میں پاسداران انقلاب کی طاقت اور مسلسل نگرانی نے امریکا کو شدید دباؤ میں ڈال دیا، ایرانی ترجمان کا دعویٰ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پاسداران کی طاقت اور مسلسل نگرانی نے امریکا کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج خلیج فارس کے جنوبی ساحلوں اور جزائر پر ملکی سرحدوں کا بھرپور دفاع کر رہی ہیں، آبنائے ہرمز پر دشمن کے متعدد ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کارروائیاں ایرانی مسلح افواج کی نمایاں تکنیکی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں، ایران میں میزائلوں کی تیاری کبھی نہیں رکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کے ذخائر کے معاملے میں ایران کی پوزیشن امریکا سے کہیں بہتر ہے، ایران اپنے میزائلوں کی طاقت اور درستگی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔





