وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے کا اعلان کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلی ٹریک لیس الیکٹرک ٹرام چلانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور میں ٹریک لیس الیکٹرک ٹرام آئندہ ہفتے سے سڑکوں پر رواں دواں ہوگی۔

منصوبے کے ابتدائی خاکے کے مطابق ٹرام کے لیے کینال روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک تقریباً 27 کلومیٹر طویل روٹ تجویز کیا گیا تھا، تاہم ماحولیاتی خدشات، خصوصاً درختوں کی ممکنہ کٹائی کے باعث کینال روڈ کو منصوبے سے خارج کر دیا گیا۔

منصوبے میں تاخیر اور روٹ میں تبدیلی کی دیگر وجوہات میں تکنیکی مسائل اور فنڈز کی کمی بھی شامل ہیں، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے حالیہ اعلان میں متبادل روٹ کی تفصیلات نہیں بتائیں۔