موسم کے تیور بدلنے کو تیار، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

*موسم کا رنگ بدلنے کو تیار، بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی*

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، پارہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری رہنے کی توقع ہے، ہوا میں نمی 74 فیصد ہے۔

 

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، تاہم بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، زیارت اور خضدار میں ہلکی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔

 

خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ اور وزیرستان میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔