آج بھر میں موسم کی صورتحال کیا رہنے والی ہے ؟ اہم خبر آگئی

ملک بھر میں آج موسم کی صورتحال سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

 

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، لکی مروت، کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بالائی اضلاع میں چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

 

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور بعد از دوپہر لیہ، بھکر، نورپور تھل، ملتان، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔

 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور دن میں گرم رہے گا، تاہم خضدار، ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور کشمیر میں تیز بارش و ژالہ باری کا امکان ہے۔