*ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک اور گرم موسم، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان*
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بالائی علاقوں، پوٹھوہار، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور رات میں بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے دیر، چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ سمیت متعدد اضلاع میں رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم ژوب، بارکھان، خضدار میں بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش منڈی بہاؤالدین میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔






