*بلوچستان: مچ میں ٹرک اور ویگن میں تصادم، 9 افراد جاں بحق*
بلوچستان کے علاقے مچ میں ٹرک اور ویگن کے تصادم میں 9 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے ویگن کھائی میں جا گری۔ دوسرا حادثہ نصیرآباد میں ڈھاڈر قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ٹرک کی کار کو ٹکر سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔






