امریکی عدالت کی جانب سے ٹرمپ کو بڑا دھچکا

*امریکی جج کا ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلنے والے ٹرمپ کے اشتہارات روکنے کا حکم*

 

امریکی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات سے قبل سیاسی اشتہارات کی تشہیر کے لیے ٹیکس دہندگان کے پیسے کا استعمال بند کرے۔

 

Common Cause نامی ادارے نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ یہ اشتہارات عوامی خدمت کے اعلانات نہیں بلکہ سیاسی پروپیگنڈا ہیں جو ریپبلکن امیدواروں کی مدد کے لیے بنائے گئے ہیں۔