*افغانستان میں دہشت گرد مراکز پر کارروائی کی عالمی سطح پر تصدیق*
دی پالیسی ڈائیجسٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی تباہی اور ہلاکتوں کی عالمی سطح پر بھی تصدیق ہو گئی۔
سی آئی اے کی سابق ٹارگٹنگ افسر سارہ ایڈمز نے تصدیق کی کہ پکتیکا اور کنڑ میں تین مراکز پر پاک فوج کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ 21 ستمبر کو درست فضائی حملوں میں مشرقی افغانستان میں مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں خودکش بمباروں کا تربیتی کیمپ، سہولت کاری مرکز اور فتنہ الخوارج و داعش کا مشترکہ مرکز تباہ ہوا، جو پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔






