ایران نے خطے کے ممالک کو سنگین نتائج کی وارننگ

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ خطے کے ممالک امریکا کے غیر مؤثر حفاظتی حصار پر انحصار ترک کر دیں، امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی ہی پیدا کردہ دلدل میں مزید دھنستا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکا دلدل سے نکلنے کے لیے ایندھن کی اسمگلنگ کا سہارا لے رہا ہے، خطے کے ممالک ٹرمپ اور نیتن یاہو کی بوسیدہ رسی پر بھروسہ نہ کریں اور امریکا پر انحصار کر کے خود کو ہلاکت کے گڑھے میں نہ دھکیلیں۔