وفاقی حکومت نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن شاہد احمد سندھو کی کنٹریکٹ ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی، جو 26 نومبر 2026 سے سابقہ شرائط و ضوابط کے تحت مؤثر ہو گی۔
ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن امتیاز حسین شاہ کو سیکریٹری پاور ڈویژن کا 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک کرنٹ چارج دے دیا گیا ہے۔
تقرری کے منتظر احسان الحق کو سیکشن افسر اوورسیز پاکستانیز ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ (پاک اسٹڈیز) گریڈ 17 خمیص علی کبر کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سپرد کی گئی ہیں۔ انہیں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت سیکنڈری اسکول ٹیچر گریڈ 17 کے عہدے پر 3 سال یا مستقل تعیناتی تک تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔






