وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاہین آفریدی سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی، شاہین کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہمیشہ بھرپور عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔






