صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمنی حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دے دیا۔

 

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے کشیدہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے، ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

 

انہوں نے کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن ایران سے متعلق فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتے، روسی صدر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، زیلنسکی روس کے ساتھ ڈیل کے بجائے معاہدے تک پہنچنے پر توجہ دیں۔