*ایف بی آر کا گوشواروں میں غلطی پر بھاری جرمانے کا فیصلہ، اے آئی سے جانچ*
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس فائلرز کی ملک بھر میں جائیدادوں اور اثاثوں کا ڈیٹا دستیاب ہے جس سے انکم ٹیکس گوشواروں کی جانچ کی جائے گی۔ گوشواروں کا خودکار نظام اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے موازنہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اثاثے چھپانے یا ریکارڈ میں ردوبدل پر سخت جرمانے ہوں گے۔ تنخواہ دار طبقے کی جانب سے غلط گوشوارہ پر تنخواہ کے 75 فیصد تک جرمانہ اور بروقت ادائیگی نہ کرنے پر یومیہ ایک ہزار روپے اضافی جرمانہ لگ سکتا ہے۔
غلطیوں کی تصحیح کے لیے 15 اکتوبر تک گنجائش موجود ہے، فائلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات کا جائزہ لے کر بروقت درستگی کر لیں۔






