سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 771 روپے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے کا ہو گیا۔

 

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر تبدیلی کے 6532 روپے پر برقرار رہی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے سے 4183 ڈالر پر پہنچ گیا۔

 

گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے پر آ گیا تھا۔