انا للہ و انا الیہ راجعون ، افسوسناک حادثہ پیش آگیا

مانسہرہ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

 

موٹروے پولیس کے مطابق کار میں سوار 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری ڈی ایچ کیو اسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا، دوران علاج 2 شدید زخمی دم توڑ گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی توجہ سڑک سے ہٹنے کے باعث پیش آیا۔