ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدستور موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بالائی و وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج رات اور بدھ کے روز چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مری، گلیات، نیلم، مظفرآباد اور گردونواح میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔





