نادرا کی کون سی سروسز کہاں کہاں دستیاب ہیں اور کہاں نہیں؟ اہم خبرآگئی

نادرا پاکستانی شہریوں کو تمام شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے، جس نے سہولت کے لیے پاک آئی ڈی، نادرا سینٹر، بین الاقوامی دفاتر، ای سہولت مراکز، موبائل وین، بائیکر سروس اور مین پیک سمیت کئی ذرائع فراہم کیے ہیں، تاہم کچھ سروسز ہر جگہ دستیاب نہیں۔

 

*نیا شناختی کارڈ:* نادرا سینٹر، موبائل وین، بائیکر سروس، مین پیک اور بین الاقوامی دفاتر سے دستیاب ہے، پاک آئی ڈی، ای سہولت اور کیاسک پر نہیں۔

 

*تجدید اور دوبارہ اجرا:* تمام مراکز سے کرائی جا سکتی ہے۔

 

*ترمیم، نیا نائکوپ، نائکوپ تجدید، نیا پی او سی:* نادرا سینٹر، پاک آئی ڈی، موبائل وین، بائیکر سروس، مین پیک اور بین الاقوامی مراکز سے دستیاب، ای سہولت اور کیاسک پر نہیں۔

 

*نیا ب فارم:* کیاسک کے علاوہ تمام مراکز سے دستیاب۔

 

*ایف آر سی:* ای سہولت کے علاوہ تمام مراکز سے۔

 

*منسوخی سرٹیفکیٹ:* تمام مراکز سے۔

 

*جانشینی سرٹیفکیٹ:* صرف پاکستان میں قائم نادرا سینٹر سے حاصل کیا جا سکتا ہے، کسی دوسرے مرکز پر دستیاب نہیں۔