چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے متحرک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے تنخواہ دار طبقے کو ایڈوانس انکم ٹیکس کے نوٹسز جاری ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ صرف تنخواہ پر گزارہ کرنے والے افراد سے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرنے کا جواز نہیں، اس لیے ایسے افراد کو اب یہ نوٹسز جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں تنخواہ دار طبقے کو سہ ماہی ایڈوانس انکم ٹیکس کے نوٹسز موصول ہو رہے تھے، تاہم تنخواہ کے علاوہ دیگر ذرائع سے آمدن رکھنے والے افراد سے قابل اطلاق ایڈجسٹ ایبل ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے۔ وصول کیا گیا اضافی ایڈوانس ٹیکس فوری ایڈجسٹ کیا جائے گا۔






