خبردار!!! انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں 2روز باقی,اہم ہدایا ت جاری

مالی سال 2025-26 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں۔

 

ایف بی آر نے توسیع کے بعد آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کر رکھی ہے۔

 

ایف بی آر کے مطابق لیٹ فائلر کی کیٹیگری ختم کر دی گئی ہے، اب صرف فائلر اور نان فائلر کی درجہ بندی برقرار رہے گی۔ مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے فائلر کی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔

 

ایف بی آر کے مطابق مقررہ وقت کے بعد گوشوارہ جمع کرانے والوں پر نئے جرمانے لاگو ہوں گے۔ انفرادی ٹیکس دہندہ کو فائلر بننے کے لیے 25 ہزار روپے، شراکتی کاروبار کو 50 ہزار اور کمپنیوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ جرمانہ ادا کیے بغیر تاخیر سے فائلر کا درجہ حاصل نہیں کیا جا سکے گا، اور جرمانہ نہ دینے کی صورت میں 6 ماہ تک پراپرٹی کی خرید و فروخت نہ کرنے کا انڈرٹیکنگ دینا ہو گی۔