سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی نااہل ہونے جا رہے ہیں اور ان کی نااہلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کے پی میں نئی ٹیم یعنی ایڈوائزری کونسل نے 180 دن میں کارکردگی دکھانی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اگر 5 سے 10 فیصد بھی ڈیلیور کر دیا تو عوام خود ہی فیز 2 پر چلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 13 سال حکومت کی لیکن کیا ڈیلیور کیا، کے پی میں دہشتگردی 195 فیصد بڑھ گئی اور ساڑھے 7 ہزار پولیس، فوج اور عام شہری شہید ہوئے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری کونسل میں اچھے لوگ ہیں لیکن صرف اچھائی نہیں چلے گی، ان کی مانیٹرنگ ٹیلی اسکوپ سے ہوگی، 180 دن میں کارکردگی دکھانا ہوگی، ناکامی کا آپشن نہیں ہے، اگر کونسل کامیاب نہ ہوئی تو اس میں بھی تبدیلی کر دی جائے گی۔






