*بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک*
پنجگور: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقوں افہان کوہ اور پروم میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
معاون خصوصی داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں جو امن و استحکام تک جاری رہیں گی۔






