سرکاری سکولوں کے 4 ہزار گارڈز ملازمت سے برطرف ، وجہ کیا ؟ جانئے

سرکاری سکولوں کے 4 ہزار گارڈز کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ ملازمت سے برطرفی پر متاثرہ ملازمین نے ڈیوس روڈ پر احتجاج بھی کیا۔ برطرف کیے گئے ملازمین کو جولائی کے مہینے کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔ ملازمت سے برطرفی اور تنخواہ کی عدم ادائیگی سے ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ برطرف ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام نوٹس لے کر ہمیں نوکری پر بحال کروائیں۔