کوئٹہ میں گیس کی عارضی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق 18 انچ قطر کی پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ شہر میں گیس کی فراہمی کا شیڈول عارضی طور پر تبدیل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گیس صبح 6:30 بجے سے 8:30 بجے تک فراہم کی جائے گی، دوپہر 12:00 بجے سے 3:00 بجے تک گیس میسر ہوگی، شام 6:30 بجے سے رات کے 9:00 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ ایس جی سی کا کہنا ہے کہ مطلوبہ پریشر اور آپریشنل استحکام برقرار رکھنے کے لیے درمیانی اوقات میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صورت حال بہتر ہوتے ہی گیس کی فراہمی کا معمول کا شیڈول بحال کردیا جائے گا، پائپ لائن تباہ ہونے پر بلوچستان کے بعض علاقوں میں گیس فراہمی عارضی طور پر معطل کردی ہے۔






