خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2.52 فیصد کمی کے بعد فی بیرل قیمت 80.27 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.62 فیصد کم ہوکر 86.26 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی تیل کی لاگت پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔