سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (آئی این پی) پاکستان اور عالمی منڈی میں مسلسل چار روزہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار 126 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 640 ڈالر پر آگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 100 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد چاندی 7 ہزار 279 روپے فی تولہ ہوگئی۔

دوسری جانب ماہرین نے رواں ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے تجاوز کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔