جشنِ میلاد النبی کے موقع پر بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد

کراچی (آئی این پی) جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کراچی میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 25 اور 26 اگست کو شہر میں ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر ہیوی گاڑیوں کے داخلے اور چلنے پر پابندی ہوگی۔ یہ پابندی 11 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول کی شب تک برقرار رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مختلف جلوسوں اور ریلیوں کے باعث ٹریفک انتظامات سخت کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ٹریفک کی روانی بھی برقرار رکھی جاسکے۔

گڈز ٹرانسپورٹ، ڈمپرز، واٹر ٹینکرز اور دیگر بھاری گاڑیوں کے مالکان سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔