سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خبر، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے فی تولہ کی نمایاں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 9 ہزار 860 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے پر آگئی۔

22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 39 روپے کمی سے 2 لاکھ 93 ہزار 883 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 224 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 463 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 115 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 514 ڈالر فی اونس، جبکہ چاندی کی قیمت 2.24 ڈالر کمی سے 39.85 ڈالر ہوگئی۔