سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ کتنا مہنگا ہوا؟

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا اور فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 47 ڈالر مہنگا ہو کر 3561 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونا 4030 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے کا ہو گیا ہے۔