اسلام آباد میں جمعہ 27 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان، تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد اور سہ فریقی دفاعی اجلاس کے پیشِ نظر جمعہ 27 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ، پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتالوں پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد اور سہ فریقی دفاعی اجلاس کے باعث سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔






