اختلافات کو حکمت اور باہمی احترام کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآن مجید امن، انصاف، ہمدردی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے، قرآن کی تعلیمات کو سمجھنے اور انفرادی و اجتماعی زندگی میں ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں دوسرے بین الاقوامی مقابلہ قرأت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم امہ کے اندر اتحاد، یکجہتی اور تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اختلافات کو مکالمے، حکمت اور باہمی احترام کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کامیاب قاری حضرات کو مبارکباد دی اور مقابلے کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔